
(24نیوز) گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے (GLOF) کے خطرہ کے پیش نطر میٹ ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو دریا، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
میٹ دیپارٹمنٹ نے پیر سے شروع ہونے الے ہفتے کے دوران مغربی ہواؤں کے باعث بارشوں اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے اور اس کے ساتھ شدید بارشوں سے گلیشیئر پگھلنے کی رفتار میں اضافے کا خدشہ بھی بتایا ہے۔
گلیشیائی جھیلوں کے پانی کی سطح بلند ہونے اور GLOF واقعات کا خطرہ ہے۔ نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور دریاؤں کے کناروں پر واقع آبادیوں کو اچانک سیلاب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے ریلوں کا امکان بھی بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: “آپریشن شعبان” کے دوران آج مزید 5 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا