4

لاہورمیں بارش سے190 فیڈرز ٹرپبجلی کی فراہمی معطل 

(شاہدسپراء)لاہور میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیااور لیسکو کے 190 فیڈرز پر ٹرپنگ جبکہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز میں تکنیکی خرابیاں پیدا ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
لیسکو کے 190 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی،بارش کے دوران سسٹم میں تکنیکی و فنی خرابیاں پیدا ہونے سے بجلی بند ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز خراب ہونے سے بھی بجلی بند ہو گئی۔
بجلی کی طویل بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے،لیسکو نے مختلف علاقوں میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے بھی بجلی بند کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جیکب آباد؛آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلوکتنے کاہوگیا؟

چھٹی کے روز بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے ہیں،لیسکوحکام کاکہناہے کہ بارش کا سلسلہ تھم جانے پر لیسکو کے سٹاف نے بحالی کے کاموں کا آغاز کر دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں