
(24 نیوز ) نوابشاہ میں کریک ڈائون ،بڑی مقدار میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم برآمد کرلی گئی ۔
دوڑ میں پریم چند نامی شخص کے گودام سے تقریباً 4,000 بوریاں، سرور نامی شخص، کے گودام سے 3,000 بوریاں،غفار آرائیں نامی شخص کے گودام سے 5,000 بوریاں جبکہ جاوید آرائیں نامی زخص کے گودام سے 500 بوریاں گندم برآمد کی گئیں۔
حکام کے مطابق مجموعی پور پر 16500 برآمد ہونے والی گندم کی بوریاں سرکاری قوانین اور مقررہ اسٹاک حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھی۔
تمام برآمد شدہ گندم کو سرکاری تحویل میں لے کر ضلعی فوڈ کنٹرولر کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایندھن بحران!کیوبا کی سڑکوں پر نئی سواریوں کا راج
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔






