
(زاہدحسین ہاشمی)چشتیاں میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے 6 افراد کی حالت غیرہوگئی۔
چشتیاں کے علاقے محبوب کالونی میں زہریلادودھ پینے سے متاثرہونے والوں میں میاں بیوی 30دانش، 26سالہ عالیہ بی بی،5 سالہ مرحبا، 3سالہ دعا، 2 سالہ نایاب اور 39 سالہ نسیم بی بی دادی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشیں؛وزیراعلیٰ پنجاب کی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
تمام افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ڈاکٹرز کاکہناہے کہ تمام افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔






