
(24نیوز)نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتاہوں ،میری دعائیں بے گھر اور متاثرہ تمام افراد کے ساتھ ہیں۔
اسحاق ڈارنے کہاکہ ریسکیو اہلکاروں، مسلح افواج، طبی ٹیموں اور امدادی کارکنوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،امدادی کارکن متاثرہ افراد کی مدد کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش میں طوفانی بارشیں،لینڈسلائیڈنگ، 44 افراد جاں بحق،متعدد لاپتہ
اسحاق ڈارنے مزیدکہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوامِ بنگلہ دیش کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہیں اورساتھ کھڑے ہیں، جاری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی کامیابی اور متاثرہ افراد کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔






