8

لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کیخلاف شدید احتجاج ،شہری ناشتہ اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے

(24 ںیوز)لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس کی مسلسل بندش کے خلاف  شہریوں نے بھرپور احتجاج کیا ، مظاہرین گیس سلنڈر اور ناشتہ اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے ۔

لاہور کے علاقوں گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں  شہریوں کی بڑی تعداد نے سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا ،مظاہرین گیس سلنڈر اور باہر سے خریدا ناشتہ اُٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے سے گھروں میں کھانا پکانا ناممکن ہو گیا، سوئی گیس بند ہونے پر شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں،مظاہرین نے ایل پی جی کی اوور چارجنگ کے خلاف بھی شدید احتجاج کیا۔

شہریوں نے حکومت سے گیس کی بلا تعطل فراہمی اور سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی دستیابی کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے خبردار کیا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈارکا بنگلہ دیش میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ پراظہارافسوس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں