8

کے ٹو ایئرویز  طیارہ حادثہ، سرچ ٹیم کو بلیک باکس سمیت اہم پروزوں کی تلاش میں بڑی کامیابی

(خورشید رحمانی)کے ٹو ایئرویز  طیارہ حادثے کے بعد  بلیک باکس سمیت دیگر اہم پرزوں  کی تلاش کا کام ابھی بھی جاری ہے ، سرچ ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سمندر کی تہہ سے بوئنگ 737 کارگو طیارے کے بڑے حصے نکال لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرچ ٹیم نے ملبہ کراچی پہنچا دیا ہے، ماہرین تکنیکی اور فرانزک تجزیہ کریں گے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

نیوی، میری ٹائم اداروں اور متعلقہ حکام کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے، تحقیقاتی رپورٹ طیارہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین کرے گی، ملبہ ملنے سے حادثے کی تحقیقات فیصلہ کن مرحلے میں داخل  ہوگئی ہے۔

طیارے کے مختلف حصوں کی شناخت اور تکنیکی جانچ کا آغازکیاجارہاہے، سرچ آپریشن کے دوران اہم شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے،تحقیقاتی ٹیم حادثے سے قبل طیارے کی آخری پرواز کا ڈیٹا بھی کھنگالے گی۔

حکام کے مطابق  تمام شواہد محفوظ کر کے لیبارٹری منتقل کیے جا رہے ہیں،حادثے کی جامع رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے ڈرون حملوں پر عمان کا احتجاج، سفیر کی طلبی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں