(24نیوز) میٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آج رات کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ باقی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
اتوار کے روز بھی حکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر ، کرم، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، ہنگواور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک،چکوال، تلہ گنگ، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ ،فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: انڈونیشیا میں کئی زلزلوں سے کہرام برپا ہو گیا، درجنوں افراد جاں بحق، 38 لاشیں مل گئیں






