(انور عباس) نیشنل میڈیا ورکشاپ کے ایک 85 رکنی وفد نے آج وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا،ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے وفد کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے انہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی، بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات اور ملک کی سفارتی ترجیحات کے حوالے سے ایک تفصیلی اور جامع بریفنگ دی۔
وزارتِ خارجہ کے قومی مفادات کے تحفظ میں کردار پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
تفصیلی بریفنگ کے اختتام پر شرکاء اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے درمیان ایک انتہائی جاندار اور انٹرایکٹو سوال و جواب کی نشست ہوئی،وفد میں میڈیا، سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل تھے۔ 
یہ بھی پڑھیں : جرمنی میں روزگار کے خواہشمند افراد کے خوشخبری






