
(24نیوز) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک مستقیم آفیسر کالونی میں دو شخص سولر پینل لگاتے ہوئے نیچے گر گئے،ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
حادثہ سولر پینل انسٹالیشن کے دوران پیش آیا جہاں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،ابتدائی طبی امداد کے بعد لاش اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار کیرولین روڈریگز برکٹ کی اسحاق ڈار سے ملاقات






