3

اعلیٰ حکومتی شخصیت سے افتتاح کی خواہش حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز نہ ہوسکا

(ںاصر بٹ )حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی اعلیٰ حکومتی شخصیت سے افتتاح کرانے کی خواہش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

 ذرائع  کے مطابق  حج درخواستوں کی آن لائن اور بینکوں کے ذریعے وصولی کا عمل آج مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا، حج درخواستوں کی وصولی کا افتتاح اعلیٰ ترین حکومتی شخصیت سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

افتتاح کے باعث حج درخواستوں کی باقاعدہ وسیع پیمانے پر وصولی شروع نہ ہوسکی، حج درخواستوں کی وصولی میں تاخیر سے عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،درخواستیں جمع کرانے کے لیے عازمین بینکوں کا رخ کرتے رہے، تاہم درخواستیں وصول نہ ہو سکیں۔

 ذرائع کے مطابق  آن لائن درخواست جمع کرانے کے لیے عازمین بار بار کوشش ناکام ثابت ہوئی، آن لائن نظام فعال نہ ہونے کے باعث عازمین حج درخواستیں جمع نہ کرا سکے، حج درخواستوں کی وصولی شروع ہونے کی اُمید پر عازمین سارا دن انتظار کرتے رہے۔

 ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی میں تاخیر سے ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر درخواست دینے والے عازمین میں بے چینی، افتتاحی تقریب کے بعد حج درخواستوں کی باقاعدہ وصولی شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی آج شام سے شروع کیے جانے کی توقع ہے،حج درخواستوں کی وصولی میں تاخیر کے بارے میں عازمین حج کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا،وفاقی وزیر مذہبی امور نے پہلے 17 اگست سے حج درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

17 اگست سے حج درخواستوں کی وصولی کا اعلان ایک روز کی تاخیر کے بعد 18 اگست تک موخر کیا گیا،18 اگست کو بھی حج درخواستوں کی وصولی مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکی، درخواستوں کی وصولی میں مسلسل تاخیر سے عازمین حج کو مشکلات اور بے یقینی کا سامنا رہا،سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کی درخواستیں وصول کرنے کا عمل ایک ساتھ شروع ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق حج 2027 کے لیے سرکاری اور نجی حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، کوٹہ مکمل ہونے تک سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے  الوداعی ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں