8

مولانا فضل الرحمان نے شہدا سے متعلق افسوسناک بیان دیا :فیاض چوہان

(24نیوز)ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، دوران جنگ پوری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے شہدا سے متعلق افسوسناک بیان دیا۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عبرتناک شکست کے بعد بھارت پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، افواج پاکستان کے افسران و جوان دفاع وطن کی خاطر جانیں قربان کررہے ہیں ۔

 فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان سے ہر پاکستانی کا دل دکھایا ، پاک فوج کے جوان تنخوا ہ کیلئے نہیں ، وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ،مولانا فضل الرحمان نے پوری امت کے شہدا کی بے حرمتی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں