6

سندھ کے نجی سکولوں میں یومِ آزادی تقریبات اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے نئی ہدایات

( احسن عباسی)محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے نجی سکولوں میں یومِ آزادی کی تقریبات کا اعلان کر دیا، یکم اگست سے 14 اگست 2026 تک مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

 نجی سکولوں میں پوسٹر، آرٹ، پینٹنگ، تقریری مقابلے اور ثقافتی پروگرامز کا انعقاد ہوگا،یومِ آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم، پرچم کشائی، پریڈ اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔

 محکمہ تعلیم سندھ نے نجی سکولوں کو طلبہ اور اساتذہ کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، تقریبات کی تفصیلات، تصاویر، ویڈیوز اور رپورٹ متعلقہ فوکل پرسن کو ارسال کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر نصراللہ حمزہ کو یومِ آزادی تقریبات کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ سندھ بھر کے نجی سکولوں کو آزادی کی تقریبات شایانِ شان انداز میں منانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دوسری طرف محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات کا حکم بھی جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:کراچی پورٹ پر دنیا کے بڑے جہاز کی آمد

 تمام نجی سکول سالانہ شواہد پر مبنی ٹیچر پرفارمنس ایویلیوایشن سسٹم نافذ کرنے کے پابند ہوں گے۔

اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ تعلیمی قابلیت، تدریسی مہارت، کلاس روم مینجمنٹ اور طلبہ کے نتائج کی بنیاد پر لیا جائے گا۔

نجی سکول صرف مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور تدریسی تجربہ رکھنے والے اساتذہ کی تقرری یقینی بنائیں گے۔

 طلبہ کی تعلیمی پیشرفت کا باقاعدگی سے ریکارڈ رکھا جائے گا اور والدین کو بچوں کی کارکردگی سے مسلسل آگاہ کیا جائے گا۔

سکول انتظامیہ کو تعلیمی سرگرمیوں کی نگرانی اور تعلیمی معیار برقرار رکھنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

 محکمہ تعلیم کے مطابق بعض نجی اداروں میں طلبہ کے امتحانی نتائج غیر تسلی بخش ہونے پر  اقدامات ناگزیر ہیں، لہٰذا تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات پر بلا استثنا عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں