8

مستحق طلبا کو 10 فیصد کوٹہ نہ دینے پر بشریٰ انجم کا سکولز کیخلاف کارروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ

(بلال خان نیازی)نجی سکولز کی جانب سے مستحق طلبا کو 10 فیصد کوٹے پر داخلہ نا دینے کے معاملہ پر سینیٹ کی وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی چیئرپرسن بشریٰ انجم بٹ نے  نجی سکولز کے خلاف لیگل کارروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشریٰ انجم نے کہا کہ نجی سکولز نے مستحق بچوں کو داخلہ نا دینے پر کورٹ سے سٹے لے لیا ہے،ہم اس حوالے سے مکمل قانونی طور پر لڑیں گے، ہم نے ہدایات جاری کی تھی کے سکولز میں مستحق بچوں کو داخلہ دیں ۔

چیئرپرسن نے کہا کہ اسکا یہ زرلٹ ملا ہمیں کے سکولز نے کورٹ سے سٹے لے لیا،پاکستان ہمارا ملک ہے یہاں سے اگرآپ منافع کما رہے ہیں تو ریٹرن میں کچھ تو دیں۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی، جانیے فی تولہ کتنے کا ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں