5

وزارتِ خارجہ کا اسلام آباد میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد

 (24 نیوز)وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ آموں کی اقسام، غیرمعمولی معیار اور عالمی مقبولیت کو اُجاگر کیا گیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر اسلام آباد میں تعینات سفارتی مشنوں کے سربراہان اور ارکان، حکومتی نمائندوں اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

یہ مینگو فیسٹیول پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرنے اور ملکی آموں کی برآمدی صلاحیت کو فروغ دینے کی کوششوں کا عکاس تھا۔

 پاکستان کے لذیذ آم نہ صرف اپنے منفرد ذائقے بلکہ ملک کی مثبت پہچان کو بھی دنیا بھر میں متعارف کرا رہے ہیں۔
 

یہ بھی پڑھیں :آپریشن شعبان جاری، مزید 4 دہشتگرد جہنم واصل، مجموعی تعداد 83 ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں