5

ترکیہ کا اعلیٰ سطحی دورہ؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم ملاقاتیں

(احمد منصور) چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دو روزہ سرکاری دورۂ ترکیہ کے دوران آج انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کی ہے۔

آئی اسی پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورہ پر ترکیہ پہنچے جہاں ترک قیادت کی جانب سے فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔


اس دوران  عاصم منیر نے صدر رجب طیب اردوان اور وزیر دفاع یاشر گولر سے اہم ملاقاتیں کیں، ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترک جنرل سٹاف ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


اس دوران انہوں نے جنرل سلچک بایراکتاراوغلو سے پیشہ ورانہ و سکیورٹی امور پر گفتگو بھی کی ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ترک مسلح افواج کا ڈسٹنگوشڈ سروس میڈل سے بھی نوازا گیا۔ 


ترک لینڈ فورسز ہیڈکوارٹر میں جنرل میتن توکل سے ملاقات کی ،انقرہ میں انیت کبیر پر مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔


ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ نے دفاعی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں