5

پاکستان میں 440 ٹاورز پر فائیو جی لانچ کر دی گئی چیئرمین پی ٹی اے

(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا کہ انٹرنیٹ سپیڈ کو ایوریج سے میڈیم پر لے کر گئے ہیں، پاکستان میں 440 ٹاورز پر فائیو جی لانچ کر دی گئی ہے۔  

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اسلام آباد سے سائیڈ پر جائیں تو انٹرنیٹ سپیڈ کم ہوجاتی تھی۔ 

چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ میرے اپنے علاقے میں ایک ایم بی پی ایس سپیڈ تھی، پاکستان میں 440  ٹاورز پر فائیو جی لانچ کر دی گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مئی میں پاکستان میں اوسط 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوئی، کچھ علاقوں میں 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوئی ہے۔ ٹیلی کام ٹاورز کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دینے کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران ، امریکہ کشیدگی بڑھنے پر  یورپی پروازوں کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں