5

بائیکاٹ ختم!سیاسی گہما گہمی کے دوران پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی اور قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھی بائیکاٹ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا گیا، ارکان کا موقف ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں واپس جاکر حکومت کا بہتر احتساب کرسکتے ہیں۔

تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی کی 7 کمیٹیوں کی سربراہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے ابھی تک کسی بھی کمیٹی کے چیئرمین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔

قومی اسمبلی حکام کے مطابق قائمہ کمیٹیوں میں واپسی سے متعلق تحریک انصاف نے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ شہید کی موت قوم کی حیات ہے،مولانا کی شہداء کےحوالے سےگفتگو سے متفق نہیں؛بیرسٹر گوہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں