(24نیوز)صوبائی دار الحکومت پشاورکےپولیس سٹیشن حسن خیل کی حدود میں آئی ای ڈی ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجتے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس اہلکار خائستہ رحمان مشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے میں مصروف تھے کہ اسی دوران زور دار دھماکہ ہوگیا،دھماکےکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور آئی ای ڈی نصب کرنے والے عناصر کے بارے میں مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی ندیم خان کی بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر تقرر کی توثیق






