4

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات اہم سیاسی امور پر مشاورت

(راو دلشاد)وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امراء پہنچ گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا، جبکہ ملاقات میں اہم سیاسی معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ اتحاد اور اس کے سیاسی اثرات پر بھی دونوں رہنماؤں نے مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم امور پر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ دی، اشیائے ضروریہ کے دام بے قابو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں