7

اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات قومی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

(انورعباس)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج ایوانِ صدر میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

دفترنائب وزیراعظم کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قومی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا،انہوں نے ملک کی مجموعی سیاسی اور قومی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،ملاقات میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی  کے مطابق پاکستان کے نامزد سفیر برائے نیپال عامر خان نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، اسحاق ڈار نے عامر خان کو نیپال میں سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔ 

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور نیپال کے درمیان تجارت، سیاحت، تعلیم اور عوامی روابط بڑھانے پر زوردیا،اسحاق ڈار نے نیپالی قیادت اور کاروباری برادری سے قریبی تعاون کے ذریعے اقتصادی روابط مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی امریکہ عامر خان کی خدمات کو سراہا، اسحاق ڈار نے عامر خان کے لیے نئی سفارتی ذمہ داریوں میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری  رہے گا؟محکمہ موسمیات کا ہنگامی الرٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں