1

لاہور : انسداد دہشت گردی کی نئی عدالت قائم

(جمال الدین)لاہور میں انسداد دہشت گردی کی ایک نئی عدالت قائم کردی گئی ہے، جس کے بعد شہر میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

 نئی عدالت مقدمات کی تعداد میں اضافے کے باعث قائم کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرام کو اے ٹی سی کورٹ نمبر 4 کا جج تعینات کردیا گیا ہے، فاضل جج محمد اکرام یکم ستمبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

فاضل جج محمد اکرام کا سیالکوٹ بینکنگ کورٹ سے لاہور تبادلہ کیا گیا ہے۔

 لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی درخواست پر جج کی تعیناتی کی ہے۔

 دہشت گردی کے مقدمات میں اضافے کی وجہ سے لاہور میں نئی انسداد دہشت گردی عدالت قائم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب: سرکاری سکولوں میں AI مضمون لازمی قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں