11

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا جوابی وار، اردن میں 2 امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیے

(24نیوز)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے اردن میں موجود دو امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیے۔

اردن حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 8 میزائلوں کو روک لیا گیا، جبکہ ایرانی حملوں میں اب تک کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پاسدارانِ انقلاب نے حملے کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ حسین محبی نے کہا کہ جزیرہ لارک پر دہشت گرد دشمن کی جارحیت کا جواب حملہ آور کو سزا کی صورت میں دیا جائے گا۔

حسین محبی کا کہنا تھا کہ جزیرہ لارک پر حملے کے نتائج امریکا کو معاشی اور عسکری میدان میں بھگتنا پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خطے کی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ، امریکی فوج کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں