9

اہم ملک کااپوزیشن لیڈر گرفتار!  غداری کے مقدمے میں جیل بھیج دیا گیا 

   (ویب ڈیسک ) زمبیا کے اپوزیشن رہنما برائن منڈوبالے پر غداری کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے، جبکہ ان کے وکیل کے مطابق وہ اپنے انتخابی ساتھی  کے ہمراہ زیرحراست ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں کے  مطابق وکیل نے بتایا کہ برائن منڈوبالے اورماکیبی زولودونوں پر ہفتے کے روز غداری کا الزام عائد کیا گیا اور وہ گزشتہ رات تک  زیرحراست تھے۔

 اپوزیشن رہنما کو جمعرات کے روز پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل ان سے پولیس نے ایک ایسے مبینہ جرم کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تھی جسے حکام نے غداری سے متعلق قرار دیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :معروف کار ساز کمپنیوں پرتالے لگنے کا خدشہ!

  زمبیا کی اپوزیشن جماعت این آر پی یو پی کے صدارتی امیدوار ہیں۔ وہ 13 اگست کو ہونے والے انتخابات میں اپنا ووٹ بھی ڈال چکے ہیں۔

اپوزیشن رہنما کی گرفتاری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وہ انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کے خلاف عائد غداری کے الزام کی مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہیں، جبکہ حکام کی جانب سے مقدمے کے الزامات پر مزید وضاحت بھی نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں