9

نیپال کے بعد اب بھارت کی باری؟

(24 نیوز)نیپال میں سیلاب کے بعد بھارت میں بھی خطرہ بڑھ گیا، اتر پردیش میں دریائے ناراینی گنڈک کی سطح بلند ہونے پر نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال سے بہہ کر آنے والی لاشیں گنڈک دریا سے برآمد ہوئی ہیں، بہار میں بھی دریاؤں کی سطح بلند اور کئی مقامات پر پانی خطرے کے نشان سے اوپر جا پہنچا ہے۔

بھارتی محکمۂ موسمیات نے  ملک کے مختلف علاقوں میں انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

دوسری جانب لداخ کے علاقے ستکپا سانکو میں کلاؤڈ برسٹ سے اچانک سیلاب آ گیا۔

مزید پڑھیں:مون سون کا آخری سپیل آج سے شروع، 6ستمبر تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

بھارتی میڈیا کے مطابق ستکپا سانکو میں شدید سیلابی ریلے میں کیچڑ، بڑے پتھر اور ملبہ بہہ کر ندی تک آ گیا، سیلاب سے نقصانات یا جانی نقصان کی فوری اطلاعات نہیں مل سکیں۔

واضح رہے کہ نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کُن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 903 ہو گئی ہے۔

نیپالی حکام کے مطابق نیپال میں ریلوں سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے 6 مقامات پر 933 کارکن پھنسے ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ سرنگوں میں پھنسے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے کارکنوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں