10

یوکرین جنگ: 51 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے

(24 نیوز)روسی فوج میں بھرتی227 بھارتی شہریوں میں سے 51 یوکرین جنگ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کرغزستان کےدارالحکومت بشکیک میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ روسی فوج میں شامل 139 بھارتی شہریوں کو فارغ کیا جاچکاہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوج میں اب بھی تقریباً دو درجن بھارتی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مبابق بھارت میں بڑھتی بے روزگاری کی وجہ سے بھارتی نوجوان روسی فوج میں شامل ہوئے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے روس میں بھرتی افراد کی واپسی کیلئے مودی حکومت کو حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی گلوکار بادشاہ اور اداکارہ ایشا میں طلاق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں