
(ویب ڈیسک )ٹینس کی عالمی نمبر ون کھلاڑی آریانا سبالینکا میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص کی جانب سے مبینہ طور پر چرس پینے کی بو سے پریشان ہوگئیں اور انہوں نے ایمپائر سے شکایت کردی۔
میچ کے دوران اچانک آنے والی تیز بو پر سبالینکا نے کھیل روک کر ایمپائر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔ انہوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بہت سخت بو آرہی ہے اور انہیں محسوس ہورہا ہے کہ اسٹیڈیم میں کوئی چرس پی رہا ہے۔
‘High’ on tennis: Aryna Sabalenka had an unusual interruption during her #USOpen third-round match, stopping play to alert the umpire to a strong smell of cannabis drifting onto Louis Armstrong Stadium.
: https://t.co/LrzvaFZNrnpic.twitter.com/qjx69nFLKh
— Sportstar (@sportstarweb) September 5, 2026
سبالینکا کی شکایت پر ایمپائر نے تماشائیوں کو ہدایت کی کہ وہ سگریٹ وغیرہ جہاں چاہیں پی سکتے ہیں، تاہم ٹینس کورٹ کے اطراف ایسا کرنے سے گریز کریں۔
واقعے کے دوران سبالینکا کے ردعمل نے میچ دیکھنے والے شائقین کی توجہ بھی حاصل کرلی، جبکہ میچ کچھ دیر کے لیے متاثر ہوا۔






