10

طیارہ گر گیا !  ویڈیو  نے دل دہلا دئیے

(ویب ڈیسک )یونان میں ایتھنز کے شمال میں واقع تانگرا ایئربیس پر ایئر شو کے دوران دو نشستوں والا F-4 فینٹم لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  دو حکام نے تصدیق کی کہ طیارہ ہفتے کے روز تانگرا ایئربیس پر جاری فضائی مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ حکام کے مطابق حادثہ ایئرپورٹ سے تقریباً دو کلومیٹر دور پیش آیا اور علاقے میں موجود شہریوں یا دیگر افراد کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یونان کے سرکاری نشریاتی ادارے ERT کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ F-4 فینٹم زمین سے چند میٹر کی بلندی پر دائیں جانب موڑ کاٹتا ہے، تاہم چند ہی لمحوں بعد زمین سے ٹکرا کر شدید آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

حادثے کے بعد قریب واقع جنگل میں بھی آگ پھیل گئی، جس پر قابو پانے کے لیے 11 فائر فائٹنگ طیارے اور ہیلی کاپٹر کارروائی میں مصروف رہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ارب پتی کاروباری شخصیت کےتمام کیسز  ختم؟بڑا معاہدہ طے پا گیا!

ایک عینی شاہد نے ERT کو بتایا کہ لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب طیارہ پرواز کے صرف تین منٹ بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے کے بعد ایئربیس کے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

حادثہ Athens Flying Week کے دوران پیش آیا، جو ہر سال منعقد ہونے والا فضائی مظاہرہ ہے اور اس میں مختلف ممالک کی فوجی اور سول ایوی ایشن ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں