
(24نیوز)ایران نے امریکی پابندیوں کا توڑ نکالنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا امریکا کو بہت دیر ہونے سے پہلے سمجھ لینا چاہئے کہ کھیل کے اصول تبدیل ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ایران کے مفادات اور سکیورٹی کے خلاف کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ تیز، شدید اور دردناک ہوگا، فوجی محاذ کے ساتھ ساتھ ایران کی اصل جنگ اب پیداوار اور عوام کے روزگار کے حوالے سے ہے۔
انہوں نے کرنسی کی قدر میں شدید اتار چڑھاؤ، مہنگائی، بے روزگاری اور مارکیٹ مینجمنٹ کو بڑے چیلنجز قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:110 لیٹر سے زائد پیٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے ایرانی حکومت کا بڑا فیصلہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی عوام مشکلات برداشت کرسکتے ہیں لیکن بدانتظامی اور بے عملی برداشت نہیں کریں گے، حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔






