
(24 نیوز)میکسیکو میں ایک دیہی میلے کے دوران آتش بازی کا سامان پھٹنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 60 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میلے کے دوران آتش بازی کا واقعہ ہفتے کے روز ریاست میکسیکو کے شہر تیمسکال سینگو کی میونسپیلٹی میں ایک مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا۔
El momento exacto de anoche la explosión de pirotecnia en las celebraciones religiosas en una comunidad del Edomex. Diez personas fallecidas. Una tragedia @lopezdoriga pic.twitter.com/ZQUyM4wnpI
— Condorelampago312 (@luismiguelbaraa) September 6, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کچھ افراد کو کو بھوسے سے بنے ایک بیل کا مجسمہ اٹھائے دیکھا گیا جس سے آتش بازی کے فوارے نکل رہے تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مبینہ طور پر جلتے ہوئے بیل نے قریبی چرچ میں رکھے آتش بازی کے مزید بڑے ذخیرے کو بھی آگ لگا دی، آتش بازی کے سامان میں دھماکوں سے کئی دیواریں گر گئیں اور مرکزی چوک میں آگ بھڑک اٹھی۔
مزید پڑھیں:امریکا: مشتعل مسافر کے باعث پرواز کا رخ موڑ دیا گیا، ہنگامی لینڈنگ
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گرنے والی دیوراروں کے ملبے تلے کچھ لوگ دب گئے، دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 60 افراد زخمی ہوئے۔
میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا ہے کہ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی 2018 میں میکسیکو سٹی کے شمال میں واقع شہر تلتپیٹیک میں آتش بازی کا سامان بنانے ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے






