11

امریکا سعودی جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط شامل نہیں

(24نیوز)امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری تعاون کے معاہدے کا متن سامنے آگیا ہے، جس میں سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط شامل نہیں کی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کو بھیجی گئی معاہدے کی دستاویز میں ابراہیمی معاہدوں کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے میں سعودی عرب کے لیے 20 فیصد تک یورینیم افزودگی کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے، تاہم یورینیم کو افزودہ کرنے کے لیے فریقین کی تحریری رضامندی ضروری ہوگی۔

معاہدے کے تحت اگر سعودی عرب امریکی آلات اور ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے تو یورینیم افزودگی کی حد 5 فیصد مقرر ہوگی۔

دستاویز کے مطابق سعودی عرب کو جوہری تنصیبات کے معائنے قبول کرنے کا پابند بنایا گیا ہے، تاہم ریاض کے لیے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے (IAEA) کے اضافی پروٹوکول میں شامل ہونا لازمی قرار نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ جانے والوں کیلئے خوشخبری!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں