
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ تصاویر نے ایک بار پھر سب کی توجہ ان کی سیاست کے بجائے ان کے بالوں کی جانب مبذول کرا دی ہے۔
نیو جرسی کے شہر مورسٹاؤن میں ایک ہوائی اڈے پر آمد کے موقع پر ٹرمپ کے بال معمول سے زیادہ گہرے، گھنے اور مختلف انداز میں نظر آئے، جبکہ ان کی سائیڈ مانگ بھی تبدیل دکھائی دی۔
تصاویر سوشل میڈیا پر پہنچتے ہی ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ٹرمپ اس موقع پر نیوی بلیو سوٹ اور پیلے رنگ کی ٹائی میں نظر آئے، تاہم ان کے لباس سے زیادہ ان کے بال لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔
کچھ صارفین نے ان کے نئے انداز پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ ان کے سیاسی مخالفین کی جانب سے طنزیہ تبصرے بھی سامنے آئے۔
مزید پڑھیں:کریئیٹرز کیلئے ایکس کا بڑا فیصلہ، پرانا نظام آج ختم
وکیل جارج کونوے نے ’ایکس‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے 25ویں آئینی ترمیم کا حوالہ دیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ ان کے بالوں کے بارے میں کچھ کیا جانا چاہیے۔
مصنفہ این لاموٹ نے اس کے برعکس ٹرمپ کے نئے انداز کو پسند کیا۔
انہوں نے اسے نسبتاً کم عمر دکھائی دینے والا انداز قرار دیا اور ان کے حلیے کو اداکار پیئرس بروسنن کے انداز سے مشابہ قرار دیا، جو جیمز بانڈ کا کردار ادا کر چکے ہیں۔
ٹرمپ کے بالوں سے متعلق تازہ بحث بظاہر ان کی سیاسی سرگرمیوں سے زیادہ ان کی ظاہری شخصیت کے بارے میں ہے۔






