10

ایفل ٹاور میں اچانک تالے لگ گئے

(ویب ڈیسک) ہندوؤں کے مذہبی وفد کے دورے کے دوران خواتین ملازمین کو کام کی جگہ سے ہٹانے کے معاملے پر عملے کے احتجاج کے باعث دنیا کے معروف ایفل ٹاور کو بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہندو مذہبی تنظیم بی اے پی ایس سے وابستہ تقریباً 100 افراد کے وفد نے ہفتے کے روز ایفل ٹاور کا دورہ کیا۔

 اس دوران خواتین ملازمین کو اپنی جگہوں سے ہٹنے اور وہاں مرد ملازمین کو تعینات کرنے کے لیے کہا گیا۔

 ملازمین کی یونین کی نمائندہ ڈائن ڈیوائن نے بتایا کہ واقعے پر خواتین ملازمین کو شدید بے عزتی محسوس ہوئی جبکہ انتظامیہ نے بعد ازاں عملے سے معذرت بھی کی۔

مزید پڑھیں:آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پر پابندی نافذ

 انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد ملازمین نے انتظامیہ سے بات چیت اور آئندہ خواتین کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے احتجاج کیا۔

ایفل ٹاور چلانے والی کمپنی ایس ای ٹی ای نے تصدیق کی ہے کہ مذہبی وفد نے دورے کے دوران خواتین سے میل جول محدود رکھنے کی درخواست کی تھی۔

احتجاج کے باعث ایفل ٹاور کی معمول کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور سیاحوں کے لیے اس کی بندش کا اعلان کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں