11

امریکہ کی ایران کی ہوابازی کی صنعت پر 36 نئی پابندیاں عائد

(24نیوز)امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے ساتویں مہینے میں داخل ہونے پر ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے اس کے ایوی ایشن سیکٹر اور دیگر کمپنیوں پر 36 نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد ماہان ایئر سمیت دیگر ایرانی ایئرلائنز کے گراؤنڈ کرنے کے علاوہ ان کے ان خفیہ نیٹ ورکس اور غیر ملکی کمپنیوں کو نشانہ بنانا ہے جو ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ذریعے امریکہ کی ہوائی جہاز اور حساس ٹیکنالوجی ایران تک پہنچانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی ایئرلائنز کے ساتھ کاروبار کرنے والی کسی بھی کمپنی یا فرد کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کیے جانے کا خطرہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں