6

ارشد ندیم بڑی تھرو کرنے میں ناکام بڑے ایونٹ میں کون سی پوزیشن حاصل کی؟

(حافظ شہباز) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم  سپٹیزن ورلڈ اتھلیٹکس سلور میٹ کے جیولین تھرو مقابلے میں بڑی تھرو کرنے میں ناکام ہوگئے  اور ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کی۔
ارشد ندیم نے اپنی چھٹی اور آخری تھرو 78.47 میٹر کی جبکہ ان کی پہلی اور چوتھی تھرو فاؤل ہوگئی تھی۔

جرمن جولین ویبرنے 87.04 میٹر تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیاکے کیمرون نے دوسری، لیٹوینیا کے ایڈیس نے تیسری،اورپولینڈ کے ویگنیر ڈیوڈنے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
 ارشد ندیم اب اپنی تمام تر توجہ کامن ویلتھ گیمز پر مرکوز کریں گے جہاں وہ جیولین تھرو میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں سیلاب سے 12 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 62 ہلاک
 کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں