1

دوسرا ٹیسٹ :ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آوٹ

(24 ںیوز )پاکستان کے خلاف  دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔ 

پورٹ آف اسپین میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ہوم ٹیم نے دوسرے دن تک کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے۔

 کپتان روسٹن چیز 70 اور جسٹن گریوز 73 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے چار، عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی پاسداران کا آبنائے ہرمز پر ایم کیو 9 ریپر ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں