
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بدھ کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان ،بالا ئی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہےتاہم صبح اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، کوہاٹ، کرم ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہوراورشیخوپورہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔تا ہم شام/رات میں ژوب،موسیٰ خیل ،بارکھان، کو ہلو اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔
سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر ) : خیبر پختونخوا: سیدو شریف 86، کاکول 71، میر کھانی 23، پشاور (ایئرپورٹ 12، سٹی 10)، کالام 07، دیر (لوئر 04)، بالاکوٹ، چراٹ، پٹن 02، دروش 01 پنجاب: فیصل آباد 77، اوکاڑہ 36، اٹک 26، قصور 12، بہاولنگر 07، چکوال 04، لاہور (ایئرپورٹ 04، سٹی 02)، اسلام آباد ایئرپورٹ 02، حافظ آباد، نارووال، ساہیوال 01 بلوچستان: ژوب 22 گلگت بلتستان: گوپس 07، گلگت 04، ہنزہ 01 کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی 04)، گڑھی دوپٹہ میں03 بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 44، دادو، دالبندین 43، تربت، نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو ریسورس گیئر لگ گیا ،قیمتوں میں بڑی کمی متوقع






