7

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر اردن روانہ ہو گئے

(انور عباس )نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر اردن روانہ ہو گئے ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق اسحاق ڈار 5 اگست 2026 کو منعقد ہونے والے یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار فلسطینی عوام اور ان کے جائز مقصد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے، وہ شریک وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ،  علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں