9

گورنر سندھ کی چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر تبادلہ خیال

(24نیوز) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اسلام آباد میں ایچ ای سی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے  ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ سندھ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور جامعات کے استحکام پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں ایچ ای سی اور صوبائی حکومت کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین ایچ ای سی نے گورنر کو اعلیٰ تعلیم کے معیار اور رسائی کے اقدامات پر بریفنگ دی،گورنر سندھ نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ایچ ای سی کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی،ملاقات میں تعلیمی مواقع اور اداروں کی صلاحیت کار بڑھانے کیلئے حکومتی تعاون کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیملی ممبران کو ملاقات کی اجازت مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں