5

سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا نئے ریٹس جان کر ہوش اڑ جائینگے

(24نیوز)پاکستان اور عالمی منڈی میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات سےدنیا بھرکی گولڈ مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی،پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10000 روپےمہنگا ہوکر4لاکھ37ہزار936روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 8573 روپے بڑھ کر3لاکھ75ہزار459 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 273 روپے بڑھ کر 6624 روپےہوگئی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 100 ڈالرمہنگا ہو کر فی اونس سونا 4155 ڈالر کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نجکاری کمیشن کی افرادی قوت میں عالمی معیار کے مالیاتی، قانونی اور آئی ٹی ماہرین شامل کیے جائیں:شہبازشریف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں