
(جنید ریاض)لاہوربورڈنے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن مدثر ریاض نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا،میٹرک امتحان میں 2 لاکھ پچاسی ہزار بچوں نے شرکت کی۔
ایجوکیٹرز ہائی سکول قصورکی طالبہ آمینہ محبوب نے 1192 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں ہفتے کوتعطیل اورتدریسی اوقات ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ
پنجاب دانش ہائی سکول راجن پور کے محمد قاسم نے1191 دوسری پوزیشن جبکہ پنجاب گرلز ہائی سکول جوہرٹاؤن کے طالب علم آزوا جاوید نے1190نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔






