6

لاہور ؛ریبیز سے رواں سال کی چوتھی ہلاکت پی ایم اے لاہور کا کریک ڈاؤن کا مطالبہ

(24نیوز) قصور کی تحصیل پتوکی سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ فرید اللہ لاہور میں ریبیز کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ انہیں 17 جولائی 2026 کو ایک کتے نے چہرے اور بائیں بازو پر کاٹا تھا۔

لاہور میں رواں سال ریبیز کے باعث ہونے والی یہ چوتھی ہلاکت ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر پروفیسر شاہد ملک نے ریبیز کے بڑھتے ہوئے کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ بلدیاتی اداروں سے آوارہ اور خطرناک کتوں کے خلاف فوری اور بھرپور کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی کلاز 3 کے تحت اسسٹنٹ کمشنرز کو خطرناک جانوروں کے خلاف کارروائی کے اختیارات حاصل ہیں، لہٰذا قانون پر فوری عمل درآمد کیا جائے تاکہ مزید انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔

پی ایم اے لاہور نے تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں اینٹی ریبیز ویکسین اور ریبیز امیونوگلوبیولن کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مس فیلڈ نگ پر گیند کو غصے میں لات مارنے والے کھلاڑی پر قسمت مہربان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں