7

اینڈرائیڈ فونز میں گوگل کی ایک اہم سروس کا عہد اختتام پذیر

(ویب ڈیسک) اینڈرائیڈ فونز میں برسوں سے صارفین گوگل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو استعمال کر رہے ہیں مگر اب گوگل اسسٹنٹ کا عہد ختم ہونے والا ہے۔

مئی 2016 میں گوگل اسسٹنٹ کو ایلو ایپ (جو کافی عرصے پہلے ہی ختم کی جاچکی ہے) کے حصے کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا مگر گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ جیمنائی کی آمد کے بعد اب کمپنی نے اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اسسٹنٹ کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے کچھ صارفین کو ای میلز بھیج کر آگاہ کیا گیا ہے کہ 4 ستمبر 2026 سے گوگل اسسٹنٹ اینڈرائیڈ فونز سے غائب ہو جائے گا یعنی آپ چند ہفتوں بعد گوگل اسسٹنٹ کو اینڈرائیڈ فونز، ٹیبلیٹس اور وئیر ایبل ڈیوائسز میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے ایسا 2025 میں کسی وقت کیا جانا تھا مگر پھر گوگل اسسٹنٹ کو مزید کچھ وقت تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا حالیہ مہینوں کے دوران گوگل کی جانب سے جیمنائی کو متعدد ڈیوائسز میں ڈیفالٹ انتخاب بنانے کے لیے کام کیا گیا ہے اگر آپ اب بھی گوگل اسسٹنٹ کو اینڈرائیڈ فونز پر استعمال کر رہے ہیں تو جیمنائی پر منتقل ہو جائیں، جسے بنیادی فون کمانڈز سے لے کر متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ ملٹی ماڈل اسسٹنٹ ہے یعنی آڈیو، ٹیکسٹ اور تصاویر کے ذریعے اسے ہدایات دینا ممکن ہے۔

آپ جیمنائی کو بھی گوگل اسسٹنٹ کی طرح ہے گوگل کمانڈ کے ذریعے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں