4

امریکی دباؤ ایران کو کمزور نہیں کر سکا حکومت گرانے کی سازش ناکام رہی: ایرانی صدر  

(24نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ کا خیال تھا کہ جنگ اور پابندیوں کے ذریعے ایران میں بھی شام کی طرح حکومت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، تاہم یہ منصوبہ ناکام ثابت ہوا۔

اپنے بیان میں صدر پزشکیان نے کہا کہ دشمن نے سازش کی تھی کہ صرف 48 گھنٹوں میں ایران کی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا، لیکن ایرانی عوام کے عزم اور اتحاد نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے سپریم لیڈر کی قیادت میں ایران متحد اور مضبوط ہے، جبکہ عوام کے حوصلے، استقامت اور یکجہتی نے تمام بیرونی دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات اور پابندیوں کے باوجود ایران آج ایک طاقتور اور باوقار ملک کے طور پر دنیا میں اپنی شناخت رکھتا ہے۔

صدر پزشکیان نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایرانی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کو نشانہ بناتا ہے، کیونکہ وہ ہر اس علامت کے خلاف ہے جو ایرانی عوام کو آزاد، خودمختار اور تخلیقی بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران عمان مذاکرات میں پیش رفت،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ ایران میں باصلاحیت اور قابل افراد قیادت کے منصب تک پہنچیں، لیکن ایرانی قوم اپنے عزم اور اتحاد کے ساتھ ہر سازش کا مقابلہ کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں