
(24نیوز) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاس ہونے والاارکان اسمبلی کی شاہی مراعات کے بل کو مضحکہ خیز ہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی کو ٹول ٹیکس کی معافی اور سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں مفت رہنے کی مراعات دینے کا کا قانون پاس کیا ہے، اس قانون سے واضھ ہے کہ پی ٹی آئی کے معیار دوہراہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا اس سے پہلے جب حکومت ملی تھی تو پی ٹی آئی کے لیڈر نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو موٹر سائیکل کی طرح استعمال کیا۔ اب خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اپنے ارکان کو شاہی مراعات دے رہی ہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ وی آئی پی کلچر ختم کرنے کےدعویداروں نے اپنےلئے مراعات کےا نبار لگا لیے ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے ارکان اسمبلی کیلئے اور اس کے ساتھ ان کی بیگموں کے لئے بھی بلیو پاسپورٹ دینے کا قانون پاس کیا ۔
طلال چودھری نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت نے دراصل اپنے ارکان اسمبلی کو سیاسی رشوت دی ہے۔ اس رشوت سے پی ٹی آئی کا اصل شاہانہ مراعات پرستی کا چہرہ ایک بار پھر بے نقابہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فورسز کا آپریشن: فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد جہنم واصل، 11 جوان شہید