
(اویس کیانی ) وفاقی کابینہ نے دسمبر تک پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے دسمبر تک پاسکو کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی،پاسکو ملازمین کیلئے کابینہ نے پیکیج دینے کی بھی منظوری دی ہے اور پاسکو ملازمین کیلئے چار ارب 18 کروڑ روپے کا پیکیج منظورکرلیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی ٹیکس چوری کرنیوالوں کوٹیکس نیٹ میں لانے کیلئےاہم فیصلہ
ذرائع کے مطابق پاسکو کے ریگولر ملازمین کی تعداد گیارہ سو کے قریب ہے، سیلاب سے متاثرہ گندم کے ذخائر بھی نیلام ہوں گے۔