
(24 ںیوز )نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے معاملے پر کہا کہ عالمی قوانین ہیں کہ مغویوں کو تاوان دے کر نہیں چھڑوا سکتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ اگر پیسے ملنا شروع ہوے تو بحری قزاق یہی کام شروع رکھیں گے،ہم پوری کوشش کر رہے ہیں، بہت ساری باتیں ابھی پبلک نہیں کی سکتیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہے کسی بھی طریقے سے ملاحوں کو چھڑایا جائے،ہمارا مقصد ہمارے دس پاکستانی بھائیوں کو نکالنا ہے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات ہو گی، پاکستان واپسی سے پہلے میڈیا سے تفصیلی بات کروں گا، برطانیہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں، دورے سے مزید بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ






