1

پمز عقوبت خانہ، بندا دعا کرتا ہے کہ وہاں جانے سے بہتر گھر میں مر جائے:سینیٹر پلوشہ خان

(بلال خان نیازی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پمز ایک عقوبت خانہ ہے وہاں غریب جاتے ہیں ،بندا دعا کرتا ہے کہ وہاں نا جائے گھر مر جائے پر وہاں لوگ شفا لینے جاتے ہیں۔

سینیٹر پلوشہ خان نے پارلیمنٹ کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا آڈٹ ہونا چاہئے کہ  پیسے کہاں گئے، اس بچے کا کون ذمےدار ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے اخباری تراشہ اُٹھا کر سوال کیاکہ جب یہ بچہ  اللہ کے پاس جائےگا تو آہ اسکے دل سے  نکلے گی تو یہ سب جل جائے گاجو طاقتور ہیں انکو کوئی نہیں ہٹا سکتا۔

اس ملک میں جو ممبر شمبر ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں