1

باجوڑ میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے سے 2 بچے زخمی

(24 ںیوز)دہشتگردی کی لہر پھر سر اُٹھانے لگی ، جنوبی وزیرستان کے بعد باجوڑ میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے سے 2 بچے زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی باجوڑ کے مطابق دھماکا خیز مواد ڈمہ ڈولہ خوڑ کے علاقے میں سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔

 دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 10 اور 11 سال ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
 
 
 یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں