5

اسحاق ڈار کی لندن میں آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

(انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےلندن میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن سے دیرینہ وابستگی کا اعادہ کیا،اسحاق ڈار نے محفوظ، مؤثر اور محفوظ بین الاقوامی بحری نقل و حمل میں آئی ایم او کے کردار کو سراہا۔

ایم ٹی آنر 25 پر یرغمال بنائے گئے 10 پاکستانی سی فیرز کی رہائی کا معاملہ ملاقات میں زیر بحث آیا،اسحاق ڈار نے 10 پاکستانی بحری کارکنوں کی بحفاظت رہائی کے لیے فوری اور مؤثر ادارہ جاتی مداخلت پر زور دیا،آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل  نے پاکستانی سی فیرز کی رہائی کی کوششوں میں تعاون پر اسحاق ڈار کا اظہار تشکرکیا۔ 

وزیر خارجہ  نےمیری ٹائم گورننس مزید مضبوط بنانے اور عالمی بحری معیارات پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بلیو اکانومی کے فروغ اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس دوران پاکستان اور آئی ایم او کے درمیان میری ٹائم سیفٹی، سیکیورٹی اور ریگولیٹری اصلاحات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،پاکستان کے میری ٹائم شعبے کی ترقی کے لیے آئی ایم او کے ساتھ تعاون مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں